تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نوشہرہ میں شدید سردی،سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا

جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ میں شدید سردی کی وجہ سے خیموں میں رہنے والے سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیموں میں رہنے والے اکثر متاثرین تاحال وطن کارڈ اور دیگر حکومتی امداد سے محروم ہیں۔ ان متاثرین کے مطابق وہ شدید سردی میں بنیادی ضروریات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدید سردی میں ان کے بچے بھی بیمار ہورہے ہیں، اور انہیں بھی کئی راتیں بغیر نیند کے گزارنی پڑ رہی ہیں ۔ ان متاثرین نے حکومت اور فلاحی اداروں سے مطابہ کیا ہے کہ انہیں سردی سے بچنے کیلئے امداد فراہم کیا جائے اور ان کے گھروں کی تعمیر کا بندوبست کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.