5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خراب موسم سے پی آئی اے کا شیڈول متاثر، دو پروازیں منسوخ
جنگ نیوز -
کراچی …اسلام آباد،پشاور،سکھر ،ڈیرہ غازی خان میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر،دو پروازیں منسوخ بھی کردی گئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے300 پانچ گھنٹے تاخیر سے دن بارہ بجے روانہ ہوئی۔فرینکفرٹ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 764 اور بارسلونا سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے780 اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور بھیج دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے ڈیرہ غازی خان کی پرواز پی کے 344 سات گھنٹے تاخیر سے دن تین بجے روانہ ہوگی اور واپسی کی پرواز پی کے345 بھی تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔دوسری جانب ڈیرہ غازی خان سے دبئی کی پرواز پی کے297 اور دبئی سے ڈیرہ غازی خان کی پرواز پی کے298 منسوخ کردی گئیں ہیں۔