تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور میں دھند،ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقے ابھی تک دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موسم کی خرابی نے نا صرف پروازوں کا شیڈول متاثر کیا ہے ،، بلکہ ٹرینیں بھی اپنی منزل پر لیٹ پہنچ رہی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں چار سے پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچیں گی۔ قراقرم ایکسپریس چار گھنٹے،کراچی ایکسپریس پانچ گھنٹے، تیزگام، عوام،کوئٹہ اور جعفر ایکسپریس بھی چار سے پانچ گھنٹے لیٹ ہیں۔دھند کی وجہ سے مانچسٹر، دبئی اور کویت سے آنے اور جانیوالی پروازیں دو سے ڈھائی گھنٹے لیٹ ہیں، لاہور سے پشاور اوردوحا سے لاہور آنے والی قومی ائرلائن کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.