5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سبز چائے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہے، نیوکیسل یونیورسٹی
جنگ نیوز -
لندن …سردیوں میں نزلہ زکام اور کھانسی سے آرام پہنچانے والی گرین ٹی کینسر سے بچاؤ میں بھی مددگار ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ گرین ٹی کینسر اور ذہنی الجھنوں سے نجات کی بہترین دوا ہے۔اسی میں الزائمرسے لڑنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ نیوکیسل یونیورسٹی کے مطابق گرین ٹی جب اینزائمزکی مددسے ہضم ہوتی ہے تویہ مزید بہتر نتائج فراہم کرتی ہے۔ماہرین ہر روز دن میں ایک بار گرین ٹی کوپینا صحت مند قرار دیتے ہیں۔