تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نوشہرہ:طویل لوڈشیڈنگ سے عوام اور تاجروں کو پریشانی

جنگ نیوز -
نوشہرہ…ضلع نوشہرہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام اورکاروباری حضرات کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ضلع نوشہرہ کے شہری علاقوں میں نو گھنٹے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بھی بارہ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ سے گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری زندگی بھی شدید مشکلات کاشکار ہوگئی ہے اور لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ خاص کر بجلی سے منسلک کاروباری حضرات میں انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے۔عوام اور کاروباری حضرات نے حکومت سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.