تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایکسپورٹ زون کے ٹیکسٹائل یونٹس کو ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دینے پر احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی …راجاکامران …حکومتی قوانین اور ٹیکسوں سے آزاد ایکسپورٹ پروسینگ زون کے ٹیکسٹائل یونٹس کو ڈیوٹی ڈرابیک کا اہل قراردیئے جانے کے فیصلے پر تجارتی تنظیموں نے حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ وزارت ٹیکسٹائل کے10 دسمبر 2010کو جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ٹیکسٹائل یونٹس کو تین فی صدڈیوٹی ڈاربیک دی جاسکتی ہے۔اس سے قبل ایکسپورٹ پروسیسنگ وزن میں قائم صنعتوں میں دیگر مراعات اور الگ برآمدی کوڈ ہونے کی وجہ سے اس سہولت کو واپس لے لیاگیا تھا۔ اس سرکلر کے اجرا کے بعد ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ٹیکسٹائل یونٹس کو تقریباً28کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ٹیکسٹائل صنعت کے برآمد کنند گان کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ڈرابیک دراصل مقامی لیویز ہیں جوکہ ٹیکسٹائل صنعت ادا کرتی ہے، مگر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم صنعتیں یہ لیویز ادا نہیں کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اس ریفنڈ کی اہل نہیں ہیں۔اس کے علاوہ ایکسپورٹ زون میں قائم صنعتوں پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتااور وہ انکم ، سیلز ٹیکسوں ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کرتی ہیں، اوریہ پاکستانی تجارتی جغرافیہ کا حصہ نہیں ہے۔دوسری طرف دیگر صنعتی علاقوں میں قائم ٹیکسٹائل یونٹس تمام ملکی قوانین کی پابندی کرتے ہیں اس فیصلے کیخلاف حکومت سے احتجاج کیا گا۔ سرکلر کے جاری کرنیوالے وزارت ٹیکسٹائل کے ڈاکٹر عامر حسین نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ وزارت نے تمام معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.