تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سلمان خان بگ باس فائیو کی بھی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے

جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتی رئیلٹی شو میں بے پناہ شہرت سمیٹنے والے سلمان خان اب بگ باس فائیو کی بھی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ بالی وڈ کے بیڈ بوائے سلمان خان کو شو کی میزبانی کرنابہت اچھا لگاہے۔تب ہی دس کا دم کے بعد بگ باس فور کرلیااورنام کماتے ہی بگ باس فائیو کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔بگ باس فور کے اختتام پر سلمان خان اپنی فلموں دبنگ، لندن ڈریمزاور وانٹڈکے سانگزپر پرفارم کریں گے جبکہ بگ باس کی تاریخ رہی ہے کہ وہ کبھی اپنے میزبان پرانے والے نہیں رکھتے۔دیکھتے ہیں سلمان خان ایک بار پھر دبنگ رہتے ہیں یانہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.