5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نئے سال کے پہلا ہفتہ، مہنگائی میں20 فیصد سے زائد اضا فہ
جنگ نیوز -
کراچی …سر منڈاتے ہی اولے پڑنے لگے،ملک میں سال کا آغازہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سے ہوا تھا اور اب یہ خبریں ہیں کہ سال2011 کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں20 فیصد سے زائد اضا فہ ہوا۔ سال کے شروع میں ہونیوالا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک ہفتے بعد سیاسی دباؤ پر واپس تو لے لیا گیا مگراب حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ان مصنوعات سمیت کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں20 فیصد سے زائد اضافے کی وجہ بن گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے کے دوران30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب9.44 اور 5.26 فیصد اضافہ جبکہ مرغی کی قیمت میں5.1 فی صد اور مٹی کے تیل کی قیمت4.59 فی صد بڑھی ۔زیر غورعرصے میں پیاز اور آلوسمیت6 اشیا کے نرخوں میں کمی رہی جبکہ نمک، خشک دودھ اور چائے سمیت17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔