تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت کو پیاز کی درآمد پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی

جنگ نیوز -
لاہور…وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں طلب و رسد کی صورت حال کے پیش نظر فی الحال بھارت کو واہگہ کے راستے پیاز کی برآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔وزارت تجارت کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ملک میں پیاز کی طلب و رسد کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئی ہے، جس کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیاجائیگا۔ فی الحال واہگہ کے راستے بھارت کو پیاز کی برآمد پر عائد پابندی برقرار رہے گی، تاہم مناسب وقت پر یہ پابندی ختم کی جاسکتی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پابندی کے حکومتی فیصلے کے بعد واہگہ پر بھارت برآمد کیلئے تیار پیاز کی کئی کنسائنمنٹس رک گئی ہیں جس سے برآمدکنندگان کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ بھارت کو سمندر کے راستے اب بھی پیاز برآمد کی جاسکتی ہے، تاہم اس سے برآمدکنندگان کے لئے آمدورفت کی لاگت بڑھ جائے گی۔دوسری جانب واہگہ کے راستے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیاز کی تجارت معطل ہوئے5 روز گزر گئے ہیں۔ اس وقت سرحد پر بڑی تعداد میں ٹرک کھڑے ہیں۔ جن میں موجود سیکڑوں ٹن پیاز خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ واہگہ بارڈر کے راستے پیاز کی بھارت برآ مد رکی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت تجارت نے پیشگی اطلا ع دیئے بغیر یہ پابندی عائد کر دی تھی ، جس پر بھارتی حکام نے پاکستان کو ٹماٹر ، ادرک اور لہسن کی برآمد روک دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.