تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جنوبی وزیرستان آپریشن متاثرین کی واپسی کا پہلا مرحلہ مکمل

جنگ نیوز -
وانا…جنوبی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی واپسی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیاجس میں900سے زائد خاندان اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ۔دو سال قبل جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تو علاقے کے ہزاروں خاندانوں نے اپنا گھر بار چھوڑ دیا ۔ ٹانک ، ڈیر ہ اسماعیل خان ،بنوں ،میران شاہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں پناہ لے لی ۔فورسز کی طویل اپریشن کے بعد اب جنوبی وزیرستان کے زیادہ تر علاقے کلیئر قرار دئے گئے ہیں اور علاقے میں خصوصی انتظامات کے بعد متاثرین کو واپس اپنے علاقوں میں آگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.