تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان نے بھار ت کو پیاز کی درآمد کیلئے اجلاس پیر کو طلب کرلیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . بھارت کو پیاز کی برآمد کے معاملے پر اہم اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیر کو اسلام آباد میں ہونے والا یہ اجلاس وزارت تجارت اور وزارت زراعت و خوراک کے حکام کے درمیان ہوگا۔ اجلاس میں ملک میں پیاز کی طلب و رسد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں بھارت کو واہگہ کے راستے پیاز کی برآمد پر عائد پابندی جاری رکھنے یا ختم کرنے پر بھی غور ہوگا۔ملک میں پیاز کی کم پیداواراور مستقبل قریب میں اس کی قلت کے پیش نظرحکومت نے واہگہ کے راستے بھارت کو پیازکی برآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ روز بھارت کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا تھا کہ واہگہ پر برآمد کے لیے پہلے سے تیار کنسائنمنٹس کو بھارت آنے کی اجازت دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.