5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دھند کے باعث پیپکو کے متعدد پاور پلانٹس بند
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ملک میں دھند کے باعث پیپکو کے متعدد پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیاہے۔پیپکو کے دعووں کے برعکس ملک میں بجلی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو گئی۔ دھند سے لبرٹی ،اوچ ،اینگرو اور گدو پاور ہاوسز بند ہو گئے ہیں۔ شہروں میں سات گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ اس وقت بجلی کی ہائیڈل پیداوار25 سو میگاواٹ سے کم ہوکر صرف14 سو میگاواٹ رہ گئی ہے۔ڈی جی پیپکو انجینئر محمد خالد نے جیو نیوز کوبتایا کہ ہائیڈل پیداوار میں اکتیس جنوری کے بعد اضافہ ہو جائے گا، جبکہ دھند سے بند ہونے و الے پاور ہاؤسز جلد چالو کردیئے جائیں گے۔