تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چیف جسٹس کا جوڈیشل لاجز کی زیر تعمیرعمارت کے کام پر اظہار عدم اطمینان

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے پشاورمیں جوڈیشل لاجز کی زیر تعمیر عمارت کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ایک روزہ دورے پشاور پہنچے تو پولیس دستے نے سلامی دی ۔ چیف جسٹس کے ہمراہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس ناصرالملک، جسٹس طارق پرویزاورجسٹس شاکراللہ جان بھی تھے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی رجسٹری برانچ میں بلڈنگ کنسٹرکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ چیف جسٹس جوڈیشل لاجز بھی گئے جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے عمارت میں استعمال ہونے والے میٹریل کو غیر معیاری قرار دیا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری نے چیف انجینئر کو ہدایت کی کہ عمارت میں موجود نقائص کو دور کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.