تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حیدرآباد:متحدہ کے عہدیدار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . . . حیدرآباد میں ٹارگیٹ کلنگ کی واردات میں متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیدار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مکی شاہ تھانے کی حدود میں واقع گل سینٹر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار افراد نے کار میں جانے والے ایک شخص عاصم عباس زیدی کو کار روک کر کنپٹی پر فائر کرکے فرا ر ہوگئے، فائرنگ کے واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب کار کے رکنے کے باعث ٹریفک جام ہوا اور زخمی کا عاصم عباس زیدی کے نام سے شناخت کرلی گئی جسے نازک حالت میں سول اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں اس کا آپریشن جاری ہے۔ ایم کیوایم کے زونل انچارج محمد شریف خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ زخمی ہونے والا نوجوان ایم کیوایم سیکٹر کمیٹی کا رکن ہے جسے موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے نازک حالت میں سول اسپتال میں داخل کردیا جہاں اس کی نازک بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد ایم کیوایم کے کارکنوں اور زمہ داروں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی پولیس نے کار تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.