تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیوزی لینڈ کے کپتان ویٹوری پراسرار بیماری کا شکار ، ڈاکٹر تشخیص نہ کرسکے

جنگ نیوز -
ہملٹن . . . . . . پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران کیوی ٹیم کے کپتان ڈینیل ویٹوری پرسرار مرض میں مبتلا ہوگئے، ڈاکٹرز تشخیص نہیں کرسکے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈینیل ویٹوری کا بلڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ دو دن میں ملے گی۔ ٹیم منیجر ڈیو کری کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے بعد ہی صحیح طور پر معلوم ہوسکے گا کہ کپتان کو بیماری کیا ہے، ٹیم کے ڈاکٹر بھی ان کی بیماری سے لاعلم ہیں ۔ ڈیو کری کے مطابق ویٹوری کافی بجھے بجھے نظر آرہے ہیں، بخار اور زکام کی علامتیں ہیں لیکن یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ انہیں بیماری کیا ہے، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیوی کپتان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، انہوں نے22 اوورز بالنگ کی لیکن وکٹ حاصل نہ کرسکے، وہ میچ کے دوران مکمل فٹ دکھائی نہیں دے رہے تھے،ٹیم منیجر نے کہا کہ بھارت کے دورے سے واپسی کے بعد سے وہ پراسرار مرض کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.