تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سردی کے باعث ٹماٹر کی فصل پکنے میں تاخیر، قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . شدیدسردی کے باعث ملک میں ٹماٹر کی فصل پکنے میں تاخیر دیکھی جارہی ہے جس کے باعث ان کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سبزی منڈی ذرائع کے مطابق اندرون سندھ سے ٹماٹر کم تعداد میں منڈی لائے جارہیں جس کی بنیادی وجہ سخت سردی ہے جو ٹماٹروں کی فصل کے پکنے میں تاخیر کا سبب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رسد میں کمی سے ٹماٹر کی ہول سیل قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس کی قیمت70 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جو جنوری کے آغازمیں55 سے60 روپے کے درمیان تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.