تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈالر میں کی قدر میں استحکام کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی

جنگ نیوز -
سنگاپور . . . . اس ہفتے ڈالر کی قدر میں استحکام اور دیگر کموڈیٹیز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔اس ہفتے نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل فروری کے سودے35 سینٹس کمی کے بعد88 ڈالر3 سینٹس پر بند ہوئے جب کہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ فروری کے سودے 93ڈالر 33 سینٹس فی بیرل پر بند ہوئے۔ جمعرات کو ایک بیرل خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر19 سینٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔دوسری جانب امریکا میں بیروزگاری کی شرح میں توقعات کے برعکس کمی دیکھی گئی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.