تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود،سردی کی شدت میں اضافہبالائی علاقوں میں موسم ابرآلود،سردی کی شدت میں اضافہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔غذر اور استور کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے ۔سندھ اور پنجاب کے کئی شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔گلگت اور گردونواح میں موسم ابر آلود ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔سب سے زیادہ ہنزہ میں سردی پڑی جہاں منفی8درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے ۔غذر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے ۔استور شہر میں گزشتہ رات ہلکی برف باری ہوئی ہے اور پہاڑی و بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اسکردو اور گردونواح میں دو روز سے موسم ابر آلود ہے ۔نشیبی علاقوں میں منفی6 اور بالائی علاقوں میں منفی12 درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے ۔حالیہ برفباری کے بعد بند ہونے والی رابطہ سڑکوں کی بحال کا کام ابھی تک نہیں ہو سکا ہے ۔جنوبی پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب تک بارشیں نہیں ہوں گی تب تک شدید دھند برقرار رہے گی ۔اندرون سندھ حیدر آباد میں سردی کی لہر برقرار ہے۔لاڑکانہ اورگردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی آمدروفت متاثر ہے۔ سکھر,خیر پور،چمبڑ اور گردنواح میں بھی دھند اور سردی سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی بلوچستان کے بیشتر شہروں چمن ،پشین،زیارت ،کان مہتر زئی سمیت تمام بالائی پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے ۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت2 ڈگری، کراچی8، لاہور3، پشاور2 اور کوئٹہ میں منفی2 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.