5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیوایم نے پرانی تنخواہ پرگزاراکرناتھاتوتماشے کی کیاضرورت ، چوہدری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر اتنے شورو غل کے بعد ایم کیو ایم نے پرانی تنخواہ پر گزارا کرناتھاتواتناتماشا لگانے کی کیاضرورت تھی، ان کاکہناہے کہ ایک اور قلابازی سے عیاں ہو گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدین لندن میں بیٹھ کرکس قسم کاانقلاب چاہتے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے جاری کردہ بیان کے مطابق چوہدری نثارکاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا انقلاب ہر قیمت پر اقتدار سے چمٹے رہنے کا دوسرا نام ہے۔حکومت ایسے لوگوں کی قیمتیں لگانے کی بجائے عوام کے قرض اتارے اور مسائل حل کرے،یہ ایک بدترین قسم کی ہارس ٹریڈنگ ہے۔ چوہدری نثار نے کہاکہ پاکستانی سیاست تقاریر اور دہشت کے زور پر سوچ اور نظریہ مسلط کرنے والوں کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے۔