تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایڈن برگ ائیرپورٹ شدید برف باری کے باعث بند کردیا گیا

جنگ نیوز -
ایڈن برگ . . . . . اسکاٹ لینڈ کا مصروف ایڈن برگ ائیرپورٹ شدید برف باری کی وجہ سے دوپہر تک کیلئے بند کردیا گیا۔پروازیں معطل ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق پوری رات شدید برف باری کی وجہ سے ایڈن برگ ائیرپورٹ کو دوپہر تک بند کردیا گیاہے،جس کی وجہ سے پروازیں معطل ہونے سے مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔رات بھر میں ڈھائی انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔شمالی اور جنوبی آئر لینڈمیں بھی مزید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.