تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:فائرنگ اور جلاوٴ گھیراؤ کے واقعات میں4افراد ہلاک،19زخمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت4افراد ہلاک ہوگئے،شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کے دوران پانچ گاڑیاں جلادی گئیں،ہنگامہ آرائی میں ڈی ایس پی اورصحافی سمیت19افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی کے علاقے امین آبادمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن یاورعباس شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔واقعہ کے بعد پی آئی بی کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اشتعال پھیل گیا۔نامعلوم مشتعل افراد نے ٹائرجلا کرٹریفک معطل کردی،پتھراؤ سے نیوٹاؤن کے ڈی ایس پی فخرالاسلام زخمی ہوگئے۔مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں ایک بس سمیت5گاڑیوں کوجلادیا۔پولیس کے مطابق جلائی گئی بس کاپیٹرول ٹینک پھٹنے سے14افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک نجی ٹی وی کاصحافی اورایک بچہ بھی شامل ہے۔ادھرکراچی کے علاقے سائٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 اور حیدری میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے5افرادزخمی بھی ہوگئے۔ایم کیوایم کے کارکن کی امام بارگاہ رضویہ میں نمازجنازہ اداکردی گئی جسے بعدازاں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.