تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دی جائیگی، جے یو آئی

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . جمعیت علما اسلام خیبرپختون خوا کے امیرمولانا امان اللہ نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کی کوششوں کو عوام نے ناکام بنا دیا ہے اس لئے حکومت کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔وہ پشاورپریس کلب کی نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا امان اللہ حقانی نے کہا کہ توہین رسالت ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کے خلاف ملک بھر میں کامیاب ہڑتال نے عوام کا حضور پاک سے عشق ثابت کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مولانا امان اللہ نے کہا کہ پاکستان اسلامی مملکت ہے اور اس ناطے حکومت عوام کے جذبات کا خیال رکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.