5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ میں گیس اور تیل کی بندپانچ فیلڈزکوفعال کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . صدرآصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں گیس اور تیل کی بند5 فیلڈزکوفعال کرنے کی تجاویز ڈیڑھ ماہ میں پیش کی جائیں ۔صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاوس کراچی میں صدرمملکت نے مختلف اجلاسوں کی صدرات کی،صدرآصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ صوبے میں آئل اور گیس کے بندکنوؤں کو فعال کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔ صدر مملکت نے صوبے میں گیس سے بجلی پیدا کرکے صنعتی پارکس کو فراہم کرنے کے منصوبے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی، ایک اور اجلاس میں صدر زرداری نے سندھ بینک کی انتظامیہ کوتجویزدی کہ وہ بینک میں زیادہ سے زیادہ قرضے خواتین ہاریوں اور چھوٹی صنعتوں کو فراہم کریں ، صدر مملکت کو بتایا گیاکہ سندھ بینک کی صوبے میں پچاس شاخیں کھولی جارہی ہیں جس سے ایک ہزار سے زائد لوگوں کو روزگارملے گا، صدرمملکت نے بینک انتظامیہ کوتجویزدی کہ بینک میں چالیس فیصد ملازمتیں خواتین کی دی جائیں ۔