5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دنیابھرکے کئی ممالک میں سردی کی شدید لہر جاری
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . دنیابھرکے کئی ممالک میں سردی کی شدید لہر جاری ہے ،امریکا میں دوبارہ برف باری نے فضائی اور زمینی رابطے ختم کردئیے ہیں ،کئی علاقوں میں اسکول بند کر دئے گئے۔بھارت میں سردی نے ایسا اثر کیاکہ شدید دھنداور خون جمادینے والی سردی سے انسان اور جانورٹھٹھر کررہ گئے۔نئی دہلی کودھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔درجہ حرارت4.3 ڈگری تک پہنچ چکاہے۔ہوائی اورزمینی رابطے معطل ہوکر رہ گئے ہیں۔امریکا میں کرسمس کے موقع پر ہونے والی برفباری کے اثرات کم نہ ہوئے تھے کہ شمال مشرقی اور وسط اوقیانوس کے ریاستیں دوبارہ برف سے ڈھک گئیں۔ کئی انچ برف پڑنے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ جان ایف کینیڈی، لے گارڈیا اور نیویاک ایئرپورٹس پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میری لینڈ، پین سلوینیا، نیویارک اور فلے ڈیلفیا میں برف باری جاری رہے گی۔ برازیل میں تیز بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔سیلاب اور شدید بارشوں سے پینتیس افراد ہلاک اور تیس ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوگئے۔ریاستSao Paolo میں اٹھائیس سال کے بدترین سیلاب ،مشکلات پیداکررہاہے، آسٹریلیاکی ریاست کوئنزلینڈ میں سیلاب کی وجہ سے ڈھائی ہزار افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیاجاچکاہے اور رہائشی اب نئے سیلاب کی پیش گوئی سے پریشان ہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم جولیاگیلارڈ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔