تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نوازشریف سنجیدہ نہیں ، پہلے بھی کئی بارڈیڈ لائن دے چکے ہیں، عمران خان

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے کہا ہے کہ نوازشریف خود سنجیدہ نہیں ، وہ حکومت کو پہلے بھی کئی بارڈیڈ لائن دے چکے ہیں ۔لاہورمیں ملبوسات کے ایک آؤٹ لیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خاں نے کہا کہ جب تک حکمران اپنے اثاثے ملک میں واپس نہیں لاتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ ان کا کہناتھاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تمام جماعتوں کا دباؤ کا نتیجہ ہے تاہم مہنگائی پر قابو نہیں پایا جارہا جو روزبروز بڑھ رہی ہے۔عمران خاں نے مزید کہا کہ امریکی مداخلت اورڈرون حملوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اوردہشتگردی پروان چڑھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.