5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دنیا کی سب سے بڑی پنیر کی پلیٹ گنیز بک آف ریکارڈ کا حصہ بن گئی
جنگ نیوز -
لندن . . . . . برطانوی شہر برمنگھم میں عالمی پنیر ایوارڈز کیلئے دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی پنیر مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں 1ہزار122اعشاریہ5کلوگرام وزنی پنیر کی پلیٹ کو دنیا کی سب سے بڑی پنیر کی پلیٹ کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکا حصہ بنالیا گیاہے۔اس پلیٹ کی تیاری میں 139مختلف اقسام کی پنیر کو استعمال میں لایا گیا جن میں تقریباً یورپ کے ہر ملک سے پنیر کی علیحدہ اقسام بھی شامل کی گئیں۔