5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت:اترپردیش میں شدیدسردی کی لہر،3روزمیں22 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . بھارتی ریاست اتر پردیش میں شدید سردی کی وجہ سے پچھلے تین روز کے دوران بائیس افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد گذشتہ دو ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ ہوگئی ہے ۔ شمالی بھارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ سرکاری حکام کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد بے گھر افراد کی ہے۔ اترپردیش بھارت کی غریب ترین ریاستوں میں سے ایک ہے ، جہاں 18 کروڑ کی آبادی میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہیں ۔ ریاستی حکومت نے سردی کی شدت میں کمی تک اترپردیش میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکومت غریبوں میں کمبل، گرم کپڑے اور دوائیں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ریاست جھاڑ کھنڈ میں بھی دو روز کے دوران شدید سردی کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔