5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب میں گیس ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں گڑھی شاہو کے مکین بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اورسوئی گیس حکام کے خلاف نعرے لگائے اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ۔ مظاہرے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ادھر کھاریاں میں بھی لوگوں نے گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی اور جی ٹی روڈ بلاک کر دی ۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ پندرہ روز سے کھاریاں اورگردونواح میں گیس بالکل نہیں آرہی ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ الگ سے جاری ہے۔فیصل آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلا ف احتجاج کرنے والی خواتین نے گیس کے بل پھاڑکر پھینک دیئے۔