تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جعفرآباد:سردی میں اضافے سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

جنگ نیوز -
جعفرآباد . . . . . سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ کے باعث جعفرآباد کے ہزاروں #سیلاب کے متاثرین کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کے ساتھ بیماریوں میں بھی خطرنا ک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے بڑی خیمہ بستی جعفرآباد شاہراہ پر موجود ہیں جس میں ہزاروں کی تعدا دمیں سند ھ، سیلاب کے سیلاب متاثرین نے پناہ لی ہوئی ہے ۔سیلابی پانی کا مقابلہ کرنے کے بعد اب متاثرین خطرناک موسمی حالات کا مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔سردی کی شدت میں اضافہ کے باوجود حکومت یا غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے متاثرین کو نہ تو گرم خیمے فراہم کئے گئے ہیں اور نہ ہی گرم کپڑے ،کھلے میدانوں میں رہنے کی وجہ سے متاثرین کے بچوں ، خواتین اور ضعیف العمر افراد میں خطرنا ک بیماریاں پھیلتی جارہی ہیں ۔انکے لئے علاج و معالجہ کی سہولیا ت نہ ہونے کے برابر ہیں ،اگر بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیاتو متاثرین کی خیمہ بستیوں میں خطرنا ک حد تک اموات بھی واقع ہوسکتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.