تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان کے ضلع آواران میں فائرنگ سے دوافراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم ا فراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ سے آواران کیلئے فائبرآپٹکل بچھانے کیلئے کھودائی کرنے والے مزدوروں پر آواران کے علاقے زیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافراد عبدالوہاب اور نثار احمد موقع پرہلاک جبکہ حاجی گل زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے لاشوں اورزخمی کو سول ہسپتال آواران منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والوں اور زخمی کا تعلق مالاکنڈ اور باجوڑ سے بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.