5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بہاولپور:وکٹوریہ اسپتال سے 15دن کا بچہ اغوا
جنگ نیوز -
بہاولپور . . . . . بہاولپور وکٹوریہ اسپتال کے بچہ وارڈ سے15دن کا بچہ راشد لاپتہ ہوگیا۔بچے کی نانی نے الزام عائد کیا کہ وہ چار روز قبل اپنے پندرہ دن کے نواسے کا علاج کروانے بہاول وکٹوریہ اسپتال آئی تھیں۔جس کے بعد گزشتہ شب ایک خاتون اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے بچے کا وزن کروانے بچے کو لے کر گئیں تاہم اسپتال سے بچہ سمیت غائب ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔درخواست ملنے پر کاروائی کی جائے گی ۔