5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ، پاکستان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بھارت میں جاری تحقیقات میں ہندو پنڈت پر ذمہ داری سامنے آنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پیش رفت نے ثابت کردیاہے کہ بغیرثبوت ، مخالفانہ بیان بازی نہیں کی جانی چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے جیونیوز سے گفتگومیں کہاہے کہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کے 4 برس بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے اور پاکستان کوامید ہے کہ ایسی دہشت گردی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ کے ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ بھارت ، سمجھوتہ ٹرین واقعہ کی تحقیقات سے سرکاری طور پر آگاہ کرے گا، اس سانحہ میں شہید ہونے والے42پاکستانیوں کے لواحقین بھی انصاف کے منتظر ہیں۔دریں اثنا دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی و بھارتی حکام آئندہ ماہ بھوٹان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہچھ اورسات فروری کو بھوٹان کے دارالحکومت تھیمپو میں ہونیوالی سارک اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی اور بھارتی سیکریٹری خارجہ ملاقات کریں گے۔