تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گورنرکاپنجاب تقرر، صدر کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . صدرآصف علی زرداری کی جانب سے نئے گورنرپنجاب کی تقرری کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے،صدر مملکت سے صدر سپریم کورٹ باراور گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری بلاوٴل ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے نئے گورنر پنجاب کی تقرری پرمشاورت کررہے ہیں۔صدرنے اس سلسلے میں وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیرلطیف کھوسہ اور دیگر سینئر رہنماؤں کو کراچی طلب کرلیاہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے بھی صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ میڈیاسے گفتگو میں عاصمہ جہانگیرنے بتایاکہ وہ گورنر پنجاب کے عہدے کی کبھی امیدوارنہیں رہیں،سپریم کورٹ بار کے صدر کاعہدہ گورنر پنجاب کے عہدے سے زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرزرداری سے سپریم کورٹ بارکے مسائل پربات ہوئی اورصدر مملکت نے وکلا کیلئے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی اور دس کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیاہے۔اسٹیٹ بینک کے گورنر شاہد کاردار نے بھی صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی اورمجموعی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب بلاول ہاؤس میں صدر مملکت کی زیرصدارت سندھ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ،وزیرخزانہ سندھ، سیکریٹری خزانہ،بنک کے صدراور بورڈ کے ارکان نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.