5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعظم کاگیلانی کا الطاف حسین کوفون اوراظہار تشکر
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پرگفتگوکی، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے حکومتی بینچوں پر بیٹھنے کے فیصلے پر الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاشکریہ اداکیا۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے الطاف حسین کویقین دلایاکہ ایم کیوایم کی تمام شکایات اورتحفظات دورکی جائیں گی اورمسائل کوحل کیاجائے گااورتمام فیصلے باہمی مشاورت اوراعتماد میں لے کرکئے جائیں گے۔وزیراعظم نے بتایاکہ صدرآصف زرداری نے بھی تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ہدایات کردی ہیں۔ الطاف حسین نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے جمہوری نظام کی بقا کیلئے قربانی دی ہے اوروہ جمہوریت کی بقا، عوام کے مسائل کے حل اورملک کے استحکام کیلئے اپناکردار اداکرتی رہے گی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو امیدہے حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کرے گی۔ دونوں رہنما وٴ ں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔