5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیر پور:مکان میں آتشزدگی، تین بچے جاں بحق،دو زخمی
جنگ نیوز -
خیرپور ... خیرپور کے علاقے احمدپور میں سردی سے بچنے کے لیے جلائی گئی آگ نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اورتین بچے جھلس کر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق احمدپور کے گوٹھ گنچی میتلو میں سخت سردی سے بچنے کے لیے عباس میتلو کے گھر والے آگ جلا کر سوگئے۔ آگ سے نکلنے والی چنگاریوں نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں عباس میتلو کے دو بیٹے اور ایک بیٹی جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔۔جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ رانی، آٹھ سالہ رضوان اور بارہ سالہ محمد صالح شامل ہیں۔