تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا:فائرنگ سے فیڈرل جج سمیت 5 افراد ہلا ک،متعدد زخمی

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں فائرنگ سے فیڈرل جج سمیت پانچ افراد ہلا ک اور کئی زخمی ہوگئے ۔جن میں خاتون رکن کانگریس گیبرئیل گفرڈز بھی شامل ہیں۔ امریکی ریاست ایریززونا کے شہر ٹکسن میں ایک اجلاس کے دوران فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں فیڈرل جج جان رول سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ موقع سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوباما نے ایک بریفنگ میں واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں جج جان رول بھی شامل ہیں تاہم خاتون رکن کانگریس شدید زخمی ہیں،انھوں نے اس واقعے کو ایک ناقابل بیان المیہ قرار دیا اور بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں9 سالہ بچی بھی شامل ہے۔صدر نے کہا کہ ایف بی آئی فائرنگ کی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔گیبرئیل گفرڈز ایریزونا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن ہیں اوردوسری مرتبہ رکن کانگریس منتخب ہوئی ہیں ،ان کے شوہر مارک کیلی خلا باز ہیں اور تین مرتبہ خلائی شٹل میں اسپیس اسٹیشن جا چکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے کہاہے کہ رکن کانگریس کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.