تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈنمارک :شہزادہ فریڈرک کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

جنگ نیوز -
کوپن ہیگن ... ڈنمارک کے ولی عہد شہزادہ فریڈرک کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش نے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دور کے بیٹے شہزادہ فریڈرک کی اہلیہ شہزادی میری نے ہفتے کو ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو جنم دیا ،اس خبرکا شاہی خاندان کے ساتھ عوام نے بھی مسرت و شادمانی کے ساتھ خیرمقدم کیا۔نومولود بہن بھائی کا ڈنمارک کے تخت کے وارثوں میں تیسرا اور چوتھا نمبر ہے۔ شاہی جوڑے کے ہاں اس سے پہلے بھی ایک بیٹا اور بیٹی موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.