تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت: پبلک اکاونٹس کمیٹی نے فوجی سربراہوں کوطلب کرلیا

جنگ نیوز -
نئی دلی ... بھارتی فوج کے زیر انتظام چلنے والی کینٹینوں میں مبینہ بدعنوانیوں کے متعلق سوالات کے جواب دینے کیلئے پارلے منٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تینوں فوجی سربراہوں کو طلب کر لیا ہے ۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی نے وزارت دفاع کی ہدایات کے باوجود آڈیٹر جنرل کو معلومات فراہم نہ کرنے پر فوجی سربراہوں کوطلب کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ فوج کی ان کینٹینوں کو رعایت دینے سے حکومت کو 4 ارب 41 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق تینوں سروسز چیفس پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے تاہم ڈپٹی سینئر حکام یا وزارت دفاع کے سیکریٹری اور تینوں سروسز کے نائب چیفس پیش ہوسکتے ہیں۔ بھارتی فوج کے زیر انتظام کل 3600 کینٹین چلائی جارہی ہیں،اور آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ان میں بے قاعدگیاں پائی جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.