تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں367 رنز بنا کر آؤٹ

جنگ نیوز -
ہملٹن ... ہملٹن میں جاری پاکستان اور نیو زی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ہملٹن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 235 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے شروع کی۔ پاکستان کو دن کا پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اسد شفیق 83 رنز بنا کر ساوتھی کا شکار بنے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی اسد شفیق کے بعد فو را اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر عدنان اکمل نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور332 تک پہنچا دیا ۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 332 کے اسلور پر گری جب عدنان اکمل44 رنز بنا کر ساوتھی کا شکار بنے۔ عدنان کے بعد آنے والے پاکستانی بلے باز اسکور 367 تک پہچانے میں کامیاب ہوئے ۔ اس طرح پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف92 رنزکی لیڈ حاصل کرلی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.