5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بحیرہ عرب میں بھارت اور فرانس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری
جنگ نیوز -
گوا .... بحیرہ عرب میں بھارت اور فرانس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔فرانسیسی اور بھارتی بحریہ نے گوا کے قریب بحیرہ عرب میں ورونا دو ہزار دس نامی مشترکہ جنگی مشقیں جمعے کو شروع کی تھیں جن کا بنیادی مقصد بحری قذاقی کے خطرات سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ان مشقوں میں فرانسیسی جنگی جہازوں کے علاوہ بھارت کا طیارہ بردار جہاز آئی این ایس ویرات اور دو فریگیٹس بھی شریک ہیں۔بھارتی ایڈمرل آر کے پٹنائک نے کہا کہ یہ جنگی مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کا نتیجہ ہیں۔