5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور: سمن آباد کے ایک گھر میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
لاہور: سمن آباد کے ایک گھر میں آتشزدگی
لاہور…لاہور کے علاقہ سمن آباد میں ایک گھر میں ہیٹر سے آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپوں مالیت کا جہیز کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔ریسکیو ٹیم کے مطابق سمن آباد کے علاقہ شباب چوک میں فاروق کے گھر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دوران گیس کا پریشر بڑھنے سے ہیٹر کے قریب پڑے کپڑوں نے آگ پکڑ لی۔اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے اس واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا جہیز کا سامان بھی جل گیا۔ مقامی افرادکی اطلاع پرریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تاہم گھر مالک آگ بجھاتے ہوئے معمولی زخمی ہوا۔