تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شدید دھند:پشاورسے برھان انٹرچینج تک موٹروے بند

جنگ نیوز -
شدید دھند:پشاورسے برھان انٹرچینج تک موٹروے بند

پشاور…موٹروے پولیس نے پشاورسے برھان انٹرچینج تک موٹروے کو ہوقسم کے آمدورفت کے لئے عارضی طورپر معطل کردیا ہے۔پشاور شہر اور نواحی علاقے کئی روز سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کی وجہ سے پشاور سے برھان انٹرچینج تک موٹر وے مکمل طور پربند ہے جبکہ پشاورایئرپورٹ پر بھی صبح نوبجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی ۔۔ حکام کے مطابق موٹر وے پر حد نظر صفر ہے اورگیارہ بجے کے بعد دھند میں کمی کی صورت میں موٹر وے ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔ موٹروے کی بندش سے جی ٹی روڈ ، دلہ زاک اور چارسدہ روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔موٹر وے پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں۔ پشاور ایئر پورٹ بھی دھند کی وجہ سے بند ہے جس کے باعث پانچ بین الاقوامی اور دو ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.