تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: شریف آباد میں پولیس نے کارروائی،4 ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی: شریف آباد میں پولیس نے کارروائی،4 ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے شریف آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ اور چوری کی گئی 5موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کرلی گئیں۔ایس ایس پی لیاقت آباد ٹاؤن نوید خواجہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں ندیم ، محمد وقاص ، زیشان اورسید محفوظ علی شامل ہیں،گر فتارملزمان کے قبضے4 ٹی ٹی پستول کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 5 موٹر سائیکلوں کوبھی بر آمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ موٹر سائیکلیں تھانہ رضویہ، تھانہ عزیز بھٹی،اور ڈیفنس تھانے کی حدود سمیت دیگر علاقوں سے چھینی گئیں،گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.