5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سینئر مزدور رہنما نبی احمدکا علالت کے باعث کراچی میں انتقال
جنگ نیوز -
سینئر مزدور رہنما نبی احمدکا علالت کے باعث کراچی میں انتقال
کراچی…سینئر مزدور رہنما نبی احمد علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم نبی احمد کا شمار ملک کے سئینر مزدور رہنماؤں میں ہوتا تھا ۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ملک میں مزدور یونین سے عملی سیاست کا آغاز کیا۔ وہ متحدہ لیبر آرگنائزیشن کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ مرحوم نبی احمد تمام عمر مزدوروں کی سیاست سے وابستہ رہے اور انکے حقوق کے لیے آواز بلند کی ۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور ہفتے کی صبح کراچی میں 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ انکی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔جس میں مختلف اداروں کے ٹریڈ یونین رہنماؤں سمیت عزیرواقارب اور کوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم نبی احمد کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔