5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اپنی بیٹیوں کو کم عمری میں شوبز کا حصہ نہیں بننے دوں گی،بروک شیلڈ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…صرف بارہ سال کی عمر میں فلم ’پریٹی بے بی‘ میں طوائف کا کردار ادا کرنے والی مشہور امریکی ماڈل و اداکارہ بروک شیلڈ اس بات کی مخالف ہیں کہ ان کی بیٹیاں کم عمری میں ہی اداکاری یا ماڈلنگ کریں۔بروک شیلڈ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں کو اوائل عمری میں ہی شوبز کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دوں گی۔بروک شیلڈ کے مطابق ان کی بیٹیوں کوان کے نقشِ قدم پر نہیں چلنا چاہیے اور نہ ہی وہ انہیں اس بات کی اجازت دیں گی کہ وہ بھی ان ہی کی طرح اپنے کیرئیر کا آغاز کریں۔تاہم امریکی ماڈل نے یہ بھی کہا کہ جب وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز کی دنیا سے اپنے کیریئر کی ابتدا کرنا چاہیں گی تو اس وقت وہ دیکھیں گی کہ وہ ان کی کس طرح معاونت کرسکتی ہیں۔