5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یورپ کی خواتین امیر مردوں سے شادی کرنا چاہتی ہیں،نفسیاتی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حالیہ نفسیاتی بنیادوں پر کیے گئے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپ کی خواتین کی اکثریت خود سے زیادہ امیر مرد سے شادی کی خواہش رکھتی ہے۔لندن اسکول آف اکنامکس کے تحت ’میری اپ‘ کے عنوان سے کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق خواتین چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر اتنا کمائے کہ ان کی ہر خواہش پوری ہو۔اسکول سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کیتھرائن ہاکیم نے اس رپورٹ میں رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ ٹاپ پوزیشن پر قائم رہیں کیونکہ ان کی بیویاں یا ان سے شادی کی خواہش مند لڑکیا ں یہی چاہتی ہیں۔یورپ ، امریکااور دنیا کے دیگر خطوں میں موجود خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد مردوں کی اچھی تعلیم اور اچھی آمدنی سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔