5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا،غوطہ خوروں کے لیے بحری جہازکو سمندر میں ڈبو دیا گیا
جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکی بحریہ نے کے مین جزیرے میں غوطہ خوروں کی دل چسپی کیلئے251فٹ لمبے آب دوز ریسکیوجہازکو سمندر میں ڈبو دیا۔یہ بحری جہاز 2ہزار 2سو90ٹن وزنی ہے جس نے50سال تک امریکی بحریہ کیلئے خدمات سر انجام دیں۔اس جہاز کو سمندر کے اندر 60فٹ کی گہرائی میں ڈبو نے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ غوطہ خور اسے دیکھنے کیلئے زیرِآب جائیں گے اور اس طرح اس جزیرے میں غوطہ خوروں کی آمد میں بھی اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ سال1994کے بعد سے اس بحری جہاز کو کسی بھی مقصد کیلئے استعما ل نہیں کیا جا رہا تھا اور اس کی حیثیت ایک ماڈل کی سی تھی۔