تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہیملٹن ٹیسٹ :پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 19 رنز کاہدف

جنگ نیوز -
ہیملٹن …پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم ہیملٹن ٹیسٹ میں110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 19 رنز کا ہدف ملا ہے۔پاکستان کی طرف سے عمر گل، عبدالرحمان اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آج ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اس طرح نیوزی کے خلاف 92 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کو اپنی دوسری اننگز کے آغاز سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورمک کلم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا اعتماد سے مقابلہ نہ کرسکا، مک کلم نے 35 رنز بنائے۔کیوی کی وکٹیں وقفے وقفے سے مسلسل گرتی رہیں اور پوری ٹیم 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے صرف19 رنزکا ہدف ملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.