تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی،کیویز کو10 وکٹوں سے شکست

جنگ نیوز -
ہیملٹن … بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے نیوزی لینڈکو پہلے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے دی، عمر گل، عبدالرحمان اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔کیوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 110 رنز پرڈھیرہوگئی۔ اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے صرف 19 رنز کا ہدف ملا ہے جو اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔یوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ایک صرف کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کو اپنی دوسری اننگز کے آغاز سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورمک کلم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا اعتماد سے مقابلہ نہ کرسکا، مک کلم نے 35 رنز بنائے۔کیوی کی وکٹیں وقفے وقفے سے مسلسل گرتی رہیں اور پوری ٹیم 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 235 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ پاکستان کو دن کا پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اسد شفیق83 رنز بنا کر ساؤتھی کا شکار بنے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی اسد شفیق کے فوری بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر عدنان اکمل نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور332 تک پہنچا دیا ۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 332 کے اسکور پر گری جب عدنان اکمل44 رنز بنا کر ساوتھی کا شکار بنے۔ عدنان کے بعد آنے والے پاکستانی بلے باز پاکستان کا پہلی اننگز میں اسکور367 تک پہچانے میں کامیاب ہوئے ۔ اس طرح پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 92 رنز ی لیڈ حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے آرنیل نے چار، مارٹن نے تین،ساؤتھی نے دواور ویٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.