5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالی وڈ ہدایت کار فرحان اختر اور فرح خان سال گرہ منارہے ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…آج کا دن یقینا بالی وڈ کے لیے ایک معنی خیز اور اہم دن ہوگا جب فلم نگری کے دو کامیاب ترین افراد فرح خان اور فرحان اخترایک ہی دن اپنی سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئیں گے۔اداکار و ہدایت کار فرحان اختر اس دن اپنی37ویں جبکہ کریو گرافر و ہدایت کار فرح خان اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی۔1991ء میں 17برس کی عمر میں معروف Cinematographer ہدایت کار من موہن سنگھ کی فلم”Lamhe“ میں ان کے ایک شاگر دکی اور 1997ء میں فلم ”Himalayputra“ میں ہدایت کارPankaj Parashar کی معاون کی حیثیت سے کام کرنے والے فرحان اختر نے بطور ہدایت کار اپنے کیرئیر کاآغاز فلم”Dil Chahta Hai“ اور ”Lakshya“ سے کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر ہٹ ہوئیں۔فلم ”Rock On!“ ،” Luck By Chance “ اور ”Karthik Calling Karthik“میں اداکارانہ صلاحیتوں کے اظہار پر مداحوں نے اسے بھی بے حد سراہا۔انہوں نے ہالی وڈ کی بھارتی نژاد ہدایت کارہGurinder Chadha کی فلم ”Bride and Prejudice“کے لیے گیت بھی لکھے۔ دوسری جانب فرح خان بطور کریو گرافر(Choreographer)اورہدایت کار فلم” میں ہوں نا“،” اوم شانتی“ اور ”تیس مارخان “سے اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی نظر آئیں۔اپنے طویل ترین کیرئیر میں وہ80سے زائد فلموں کے 100سے زائد گانوں میں کریوگرافر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے دونوں نہ صرف ایک ہی دن اپنی سالگرہ مناتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے بلکہ دونوں آپس میں کزن بھی ہیں۔